اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو فون کیا اور وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ جمعہ کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ وزارت داخلہ کو احسن انداز سے چلائیں گے۔ بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ شیخ رشید جیسا دور اندیش سیاستدان …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو فون ،وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد
اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو فون کیا اور وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ جمعہ کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ وزارت داخلہ کو احسن انداز سے چلائیں گے۔ بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ شیخ رشید جیسا دور اندیش سیاستدان وزارت داخلہ کو بہتر طور پر چلا سکتا ہے اور ان کی وزیر داخلہ کے طور پر تقرری سے معاملات بہتر ہوں گے۔ بیان کے مطابق مختلف وفاقی وزرا نے بھی شیخ رشید کو فون کرکے وزار ت داخلہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔









