اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):کابینہ ڈویژن نے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو وفاقی وزیر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جمعہ کو کابینہ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی ایڈوائس پر ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو وفاقی وزیر مقرر کیا ہے۔ وہ خزانہ کی وزارت کا قلمدان سنبھالیں گے۔ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے بطور وزیر اپنے عہدے کا حلف …
کابینہ ڈویژن نے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو وفاقی وزیر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):کابینہ ڈویژن نے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو وفاقی وزیر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جمعہ کو کابینہ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی ایڈوائس پر ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو وفاقی وزیر مقرر کیا ہے۔ وہ خزانہ کی وزارت کا قلمدان سنبھالیں گے۔ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے بطور وزیر اپنے عہدے کا حلف لیا۔ قبل ازیں وہ وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و ریونیو کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔









