اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ بھارت بین الاقوامی سطح پر مسلسل پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کررہا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے ساتھ مل کر تقریباً 750 مزید اکائونٹس پاکستان کے خلاف زہر اگل رہے ہیں اور اس مہم میں حسین حقانی نیٹ ورک کا اہم کردار رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو نجی ٹی وی …
بھارت بین الاقوامی سطح پر مسلسل پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کررہا ہے ، مراد سعید
اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ بھارت بین الاقوامی سطح پر مسلسل پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کررہا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے ساتھ مل کر تقریباً 750 مزید اکائونٹس پاکستان کے خلاف زہر اگل رہے ہیں اور اس مہم میں حسین حقانی نیٹ ورک کا اہم کردار رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اپوزیشن کی طرف سے این آر اوطلب کرنے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے احتساب کے جاری عمل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور کوئی این آر او نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئینی حکومت سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے عدالتوں سے سزا یافتہ لوگ اور مجرمان انقلاب کی بات کرتے ہیں۔ مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نوازگلگت بلتستان میں حکومت بنانے کا خواب دیکھ رہی تھیں جبکہ وہ تو اپنے ہی علاقے میں یونین کونسل کی چیئرمین بھی نہیں بن سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے تحفظ کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی کی دنیا تعریف کر رہی ہے جبکہ اپوزیشن جماعتیں کورونا کی دوسری لہر کے دوران عوامی جلسوں اور احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کر کے عوام کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہی ہیں۔









