پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی قومی مفادات کے برعکس اپنے ذاتی مفادات کے لئے سیاست کو انارکی کی طرف دھکیل رہی ہیں ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی قومی مفادات کے برعکس اپنے ذاتی مفادات کے لئے سیاست کو انارکی کی طرف دھکیل رہی ہیں اور لاہور میں تشدد کو ہوا دے رہی ہیں۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان …

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی قومی مفادات کے برعکس اپنے ذاتی مفادات کے لئے سیاست کو انارکی کی طرف دھکیل رہی ہیں اور لاہور میں تشدد کو ہوا دے رہی ہیں۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) شامل جماعتیں بالخصوص مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی اپنے مفاداتی ایجنڈے کو حاصل کرنے کے لئے عوام کو گمراہ کررہی ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں در حقیقت ملک میں انتشار چاہتی ہیں اور ایسی صورتحال کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد کرنا چاہتی ہیں، جس کی ہم ان کو کبھی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا ایک ایجنڈا استعفی دینے کی دھمکی دے کر سینیٹ انتخابات پر اثر انداز ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں جب اقتدار میں تھیں تو اس وقت ان کی توجہ صرف قومی دولت کو لوٹنے اور ذاتی فوائد حاصل کرنے پر مرکوز رہی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو عوام کی جانوں کی کوئی پرواہ نہیں اور نہ ہی ان کا جمہوریت سے کوئی لینا دینا ہے، یہ صرف حکومت سے اپنے لئے این آر او چاہتی ہیں۔