اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ نیشنل ڈائیلاگ میں کرپشن کے علاوہ ہر چیز پر بات ہو سکتی ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، اپوزیشن جماعتیں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور موجودہ وبائی صورتحال میں عوام کی صحت اور زندگیوں پر سیاست نہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ …
نیشنل ڈائیلاگ میں کرپشن کے علاوہ ہر چیز پر بات ہو سکتی ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل

مزید خبریں
اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ نیشنل ڈائیلاگ میں کرپشن کے علاوہ ہر چیز پر بات ہو سکتی ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، اپوزیشن جماعتیں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور موجودہ وبائی صورتحال میں عوام کی صحت اور زندگیوں پر سیاست نہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک 12ویں کھلاڑی کی وجہ سے اپوزیشن کی سیاست اس نہج پر پہنچ چکی ہے، مولانا فضل الرحمان پارلیمنٹ کا حصہ نہیں ہیں، اپوزیشن کے ارکان اب غیر منتخب شخص کو استعفے جمع کرا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان لوگوں کو تشدد پر اکسا رہے ہیں، رانا ثناء اللہ کہتے ہیں ہر قیمت پر جلسہ ہوگا تو ایسی صورتحال میں قیمت عوام کی جان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں صرف این آر او چاہتی ہیں، فیٹف بل کے معاملے پر بھی اپوزیشن نے بلیک میل کرنے کی کوشش کی، جب فیٹف کے حوالے سے بات کی گئی تو اپوزیشن نے نیب قوانین میں ترامیم سے مشروط کیا کہ اگر نیب قوانین میں ترامیم کی جاتی ہیں تو پھر فیٹف پر بات ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر میں کیسز تیزی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان اور حکومت نے اپوزیشن جماعتوں سے کہا ہے کہ موجودہ وبائی صورتحال میں عوامی اجتماعات نہیں ہونے چاہئیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ نیشنل ڈائیلاگ میں کرپشن کے علاوہ ہر چیز پر بات ہو سکتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، لاہور کے مختلف ہوٹلز کو ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر بند کیا گیا ہے۔








