اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت خصوصی اقتصادی زون رشکئی سے ابتدائی مرحلے میں 50 ہزار سے زائد لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں رشکئی اقتصادی زون پر کام تیزی سے جاری ہے، رشکئی اقتصادی زون (ایم ون نوشہرہ) کیلئے 2000 ایکڑ اراضی حاصل کی جا چکی ہے اور صنعتی بستی …
خصوصی اقتصادی زون رشکئی سے ابتدائی مرحلے میں 50 ہزار سے زائد لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے،سرمایہ کاری بورڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت خصوصی اقتصادی زون رشکئی سے ابتدائی مرحلے میں 50 ہزار سے زائد لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں رشکئی اقتصادی زون پر کام تیزی سے جاری ہے، رشکئی اقتصادی زون (ایم ون نوشہرہ) کیلئے 2000 ایکڑ اراضی حاصل کی جا چکی ہے اور صنعتی بستی کے قیام کیلئے اقدامات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے حال ہی میں خیبر پختونخوا کے اہم ترجیحی رشکئی خصوصی اقتصادی علاقہ کے ترقیاتی معاہدہ سمیت چاروں صوبوں میں 10 خصوصی اقتصادی علاقوں کے قیام کی منظوری دی تھی ،جس سے مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ خصوصی اقتصادی علاقوں پر عملدرآمد میں تیزی لانے کے لئےوزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے سپیشل اکنامک زونز ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا بھی حکم دیا ۔








