سی پیک سے قومی معیشت کے فروغ ، غربت کم کرنے میں نمایاں مدد ملے گی،سی پیک اتھارٹی

99
چین اور پاکستان کی کمپنیاں تجارت میں تعاون کو فروغ دیں گی، چا چی جیانگ

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے قومی معیشت کے فروغ اور غربت میں کمی لانے میں نمایاں مدد ملے گی،موجودہ حکومت نے پہلے دن سے سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی۔سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق دونوں ملکوں کے مابین تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز ہوجائے گی، سی پیک کے موجودہ مرحلے سے پاکستانی عوام کی فلاح وبہبود کے حوالہ سے سماجی واقتصادی فوائد مرتب ہوں گے۔