گزشتہ چوبیس گھنٹوں گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2459 کیس ، 73 اموات رپورٹ، سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ریکارڈ کی گئیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

75

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 73 اموات ہوئیں جن میں سے 40 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار 459 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے اور 73 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 64 افراد ہسپتالوں میں جبکہ 9 افراد گھروں میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 54 فیصد،اسلام آباد میں 42 فیصد،لاہور میں 33 فیصد اور پشاور میں 26 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے 4 بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر اسلام آباد میں 36 فیصد، ملتان میں 50 فیصد,کراچی میں 39 فیصد اور پشاور میں 60 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 34 ہزار 551 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 8 ہزار 464, پنجاب میں 15 ہزار 692, خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 709, اسلام آباد میں 4 ہزار 771, بلوچستان میں 183,گلگت بلتستان میں 401, آزاد کشمیر میں 331 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار 333 ہو چکی ہے۔ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 323 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 48 ہزار 8 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 43 ہزار 246 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 7 ہزار 750, بلوچستان میں 17 ہزار 771, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 793، اسلام آباد میں 35 ہزار 45،خیبر پختونخوا میں 52 ہزار 787، پنجاب میں 1 لاکھ 28 ہزار 138 اور سندھ میں 1 لاکھ 96 ہزار 962 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہزار 905 ہے جن میں سے سندھ میں 3 ہزار 164 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں جبکہ1 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا، پنجاب میں 3 ہزار 422 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 49 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 8 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 477 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 377 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 175 اموات، گلگت بلتستان میں 99 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 191 اموات ہو چکی ہیں۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 60 لاکھ 98 ہزار 771 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 615 ہسپتالوں میں 3 ہزار 57 مریض زیر علاج ہیں۔\