اقوام متحدہ۔15دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے ایتھوپیا کے علاقہ ٹیگرے میں انسانی امداد کی فراہمی کے معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اور ایتھوپیا حکومت کے مابین طے کردہ معاہدے کے مطابق ٹیگرے میں انسانی امداد کی فراہمی کے مشترکہ مشن کی رسائی ابھی تک نہیں ہو رہی اور نہ ہی ہم امدادکے منتظر افراد تک پہنچ پا رہے ہیں۔ …
اقوام متحدہ کا ایتھوپیا کے علاقہ ٹیگرے میں انسانی امداد کی فراہمی کے معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔15دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے ایتھوپیا کے علاقہ ٹیگرے میں انسانی امداد کی فراہمی کے معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اور ایتھوپیا حکومت کے مابین طے کردہ معاہدے کے مطابق ٹیگرے میں انسانی امداد کی فراہمی کے مشترکہ مشن کی رسائی ابھی تک نہیں ہو رہی اور نہ ہی ہم امدادکے منتظر افراد تک پہنچ پا رہے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے کہا کہ ہمیں ابھی تک ٹیگرے میں انسانی امداد کے منتظر افراد تک پہنچنے کی اجازت نہیں دی گئی اور معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ امریکہ اور یورپین ممبران کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ٹیگرے میں انسانی صورتحال پر وڈیو کانفرنس گزشتہ روز منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر اقوام متحدہ میں جرمنی کے سفیر کرسٹوف ہیوسگین نے اجلاس کے بعد کہا کہ ہمیں ٹیگرے میں انسانی امداد کی فراہمی کے کارکنوں کے لیے مکمل، محفوظ اور بلارکاوٹ رسائی کی ضرورت ہے کیونکہ ہمیں پناہ گزین کیمپوں میں رواں ہفتے کے اختتام تک کھانے پینے کی اشیا ءختم ہوجانے کی اطلاعات ملی ہیں نیز پناہ گزینوں کو سوڈان جانے سے روک دیا گیا ہے جبکہ اریٹیریا کے سرحدی علاقے میں اریٹیریا کے فوجیوں کی جانب سے پناہ گزینوں کی نقل و حرکت کو کنٹرول کرنے کی اطلاعات ہیں جنہیں روکنا بہت ضروری ہے ۔








