اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان سے استعفیٰ لینے والوں کی اپنے استعفوں کے انبار کی بڑھکیں جاری ہیں، پہلے 8 پھر 13 دسمبر کو "آر یا پار" کا دعویٰ کرنے والوں نے ایک اور تاریخ دے ڈالی۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ جو استعفے جمع ہو رہے ہیں کل کے …
پہلے 8 پھر 13 دسمبر کو "آر یا پار” کا دعویٰ کرنے والوں نے ایک اور تاریخ دے ڈالی، ڈاکٹر شہباز گل کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان سے استعفیٰ لینے والوں کی اپنے استعفوں کے انبار کی بڑھکیں جاری ہیں، پہلے 8 پھر 13 دسمبر کو "آر یا پار” کا دعویٰ کرنے والوں نے ایک اور تاریخ دے ڈالی۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ جو استعفے جمع ہو رہے ہیں کل کے جلسے کی طرح انہیں کہیں ٹھنڈ نہ لگ جائے ، استعفے دے کر حکومت گرانی تھی تو لانگ مارچ کس مقصد کا حصہ ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ پہ تاریخ بتاتی ہے کہ ان کا لانگ مارچ بھی ایک لطیفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے استعفیٰ لینے والوں کی اپنے استعفوں کے انبار کی بڑھکیں جاری ہیں، پہلے 8 پھر 13 دسمبر کو "آر یا پار” کا دعویٰ کرنے والوں نے ایک اور تاریخ دے ڈالی، پی ڈی ایم نے حکومت کو الٹی میٹم دیا ہے یا پھر اپنے لئے مزید ٹائم مانگا ہے؟








