اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنی کرپشن کو بچانے کے لئے جمہوری نظام کے خلاف بغاوت کی، پوری قوم نے قومی اداروں بالخصوص عدلیہ اور مسلح افواج کے خلاف مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے بیانیہ کو مسترد کردیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو نجی ٹی وی چینل کے …
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنی کرپشن کو بچانے کے لئے جمہوری نظام کے خلاف بغاوت کی، شہباز گل

مزید خبریں
اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنی کرپشن کو بچانے کے لئے جمہوری نظام کے خلاف بغاوت کی، پوری قوم نے قومی اداروں بالخصوص عدلیہ اور مسلح افواج کے خلاف مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے بیانیہ کو مسترد کردیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے اقتدار کے ادوار کے دوران موٹروے، میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین وغیرہ کے مختلف منصوبوں میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ماضی میں مسلم لیگ (ن) ہمیشہ بیک ڈور چینلز کے ذریعہ اقتدار میں آئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ملک اور عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے کوئی کام نہیں کیا ہے۔








