آرمی پبلک سکول پشاور کے بچوں کی شہادت اس مٹی کے عزم و استقامت کی عظیم نشانی ہے’کامران بنگش

62
خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اعلی تعلیم کامران خان بنگش

پشاور۔16دسمبر (اے پی پی):ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کامران بنگش نےکہا ہے کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے بچوں کی شہادت اس مٹی کی عزم و استقامت کی عظیم نشانی ہے۔ انہوں نے 16 دسمبر کے سانحہ آرمی پبلک سکول کے حوالے سے جاری اپنے پیغام میں کہاکہ آج پاکستانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، اس دن دشمن ہمارے وجود پر حملہ آور ہوالیکن ہماری قوم نے یکجہتی کا مظاہرہ کرکے دشمن کے خواب چکنا چور کردئیے۔ انہوں نے کہاکہ آئیں ہم سب مل کر پرامن پاکستان اور اسلام سربلندی کے لیے کام اور جدوجہد کریں۔