اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے ذریعے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے ۔ دنیا کے تمام مذاہب امن، محبت، برداشت اور انسانیت کے احترام کا درس دیتے ہیں۔ دنیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے بین المذاہب مکالمہ ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کا منگل کو …
بین المذاہب ہم آہنگی کے ذریعے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

مزید خبریں
اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے ذریعے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے ۔ دنیا کے تمام مذاہب امن، محبت، برداشت اور انسانیت کے احترام کا درس دیتے ہیں۔ دنیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے بین المذاہب مکالمہ ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کا منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں کرسمس کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین قومی اسمبلی، سی ڈی اے کے علاؤہ سیکرٹری و اسپیشل سیکرٹری قومی اسمبلی، سی ڈی اے اور قومی اسمبلی کے اعلیٰ افسران سمیت عملے کے دیگر افراد بھی شریک تھے۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ بہتر مستقبل کے لیے ہمیں آپس کے اختلافات کو بھلا کر ایک دوسرے کے ساتھ اپنی خوشیاں اور دکھ بانٹنا ہونگے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین ملک کے تمام شہریوں کو بلاتفریق رنگ و نسل اور مذہب مساوی حقوق دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت بلا امتیاز رنگ و نسل و مذہب تمام شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت دنیا کو COVID-19 کی وباء کا سامنا ہے جس کا مقابلہ آپس میں اتحاد و یکجہتی اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد سے ممکن ہے۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ حضرت عیسیٰ ؑ اللہ کے برگزیدہ نبی اور پیغمبر ہیں اور مسلمانوں کے لیے انتہائی قابل احترام ہیں اور ان کا یوم پیدائش ناصرف مسیحی برادری بلکہ تمام مسلمانوں کے لیے بھی باعث مسرت ہے۔انہوں نے کہا کہ حضرت عیسیٰ ؑ نے محبت ، اخوت، برداشت، عدم تشدد اور انسانیت کی خدمت کی تعلیمات دیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی مسیحی برادری کی ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری خصوصاً پارلیمنٹ ہاؤس میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو کرسمس کی مبارک اور کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔ اس موقع پر تقریب سے سیکرٹری قومی اسمبلی سید طاہر حسین نے بھی خطاب کیا اور قومی اسمبلی اور سی ڈی اے میں تعینات مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔ تقریب کے آخر میں ملکی سلامتی، امن اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی مانگی۔








