ملتان ۔22دسمبر (اے پی پی):وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ ملکی مفاد اور عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ دنیا کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات قائم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے منگل کو این اے 156کے دورہ کے دوران مختلف تقریبات اور وفود سے ملاقات کے موقع پربات چیت کرتے ہوئے کہاکہ استعفوں کے معاملے پر پی …
وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی کی مختلف تقریبات اور وفود سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
ملتان ۔22دسمبر (اے پی پی):وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ ملکی مفاد اور عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ دنیا کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات قائم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے منگل کو این اے 156کے دورہ کے دوران مختلف تقریبات اور وفود سے ملاقات کے موقع پربات چیت کرتے ہوئے کہاکہ استعفوں کے معاملے پر پی ڈی ایم میں واضح دراڑ نظر آرہی ہے ۔ پی ڈی ایم کے اراکین سوشل میڈیا پر نہیں بلکہ سپیکرکو استعفے پیش کریں جو اسمبلی قوانین کے مطابق ان کافیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کورونا کی دوسری لہر انتہائی شدید ہے عوام احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں حکومت کی خواہش ہے کہ عوام کی زندگیاں بھی محفوظ رہیں اور ملکی ترقی کا پہیہ بھی چلتا رہے۔ کورونا کی لہر کے دوران ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،معیشت کے حوالے سے عالمی اداروں کی رپورٹ ہماری بہترین حکومتی پالیسیوں کی توثیق ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ فلسطین پر ہمارا تاریخی موقف ہے اور اس پرہم قائم ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ پی ڈی ایم سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔ پی ڈی ایم در حقیقت ملکی ترقی کی مخالف ہے۔ پی ڈی ایم رہنمائوں کو خواب میں بھی حکومت نظر آتی ہے۔ اسمبلی سے باہربیٹھنے والے لوگوں کی خواہش پوری نہیں ہو سکتیں۔ اپوزیشن کو انتظار کرنا ہوگا حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی۔قبل ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملتان پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر نور خان بھابھہ کی قیادت میں و فد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا عوام نے پی پی اور ن لیگ کو 2018 کے انتخابات میں ان کی کرپشن کی بدولت بری طرح مسترد کیا ۔لوٹی دولت کا حساب مانگنے پر پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں سڑکوں پر نکل آئی ہیں۔ ایک طویل عرصہ بعد عوام کو عمران خان کی شکل میں ایک دیانتدار قیادت میسر آئی ہے جو خلوص نیت سے ملکی ترقی کیلئے کام کررہے ہیں۔ حکومت کو عوامی مسائل کاصحیح طرح سے ادراک ہے وسائل کے مقابلے میں مسائل بہت زیادہ ہیں جو راتوں رات حل نہیں ہوسکتے۔لیکن جو بھی وسائل موجود ہیں خلوص نیت سے عوامی ترقی پر خرچ کررہے ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ملاقات میں جنوبی پنجاب کی تنظیمی صورتحال سمیت ملک کی سیاسی صورتحال پربھی بات چیت کی گئی۔ قبل ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملتان میں مصروف دن گزارا ، انہوں نے این اے 156کی یونین کونسل15‘16 کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران انہوں نے حلقے میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔وفات پا جانے والی مختلف شخصیات کی رہائش گاہوں پرجاکر مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔








