راولپنڈی۔22دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی ومشرق وسطیٰ مولانا محمد طاہرمحمود اشرفی نے کہا ہے کہ دشمن قوتیں یہ نہیں چاہتی کہ پاکستان میں بین الامذہب ہم آہنگی پیدا ہو،بیرونی قوتوں کی طرف سے ملک کے بارے پھیلائی جانے والی معلومات غلط ہے پاکستان دنیا کے ان ممالک کی فہرست مین صف اول ہے جہاں مذہبی آزادی ہے،پاکستان اس وقت تک اسرائیل کو تسلیم …
دشمن قوتیں یہ نہیں چاہتی کہ پاکستان میں بین الامذہب ہم آہنگی پیدا ہو،مولانا طاہر اشرفی

مزید خبریں
راولپنڈی۔22دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی ومشرق وسطیٰ مولانا محمد طاہرمحمود اشرفی نے کہا ہے کہ دشمن قوتیں یہ نہیں چاہتی کہ پاکستان میں بین الامذہب ہم آہنگی پیدا ہو،بیرونی قوتوں کی طرف سے ملک کے بارے پھیلائی جانے والی معلومات غلط ہے پاکستان دنیا کے ان ممالک کی فہرست مین صف اول ہے جہاں مذہبی آزادی ہے،پاکستان اس وقت تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا جب تک مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوتا،تمام مزاہب امن ،پیار اور محبت کا درس دیتے ہیںاور پاکستان کو بنانے میں غیر مسلم کا بہت بڑا کردار ہے ،وزیر اعظم عمران خان کی واضح ہدایات ہیں کہ ہم اپنے پاکستانی غیر مسلم بھائیوں کے حقوق آئین اور قانون کے تحت دیئے جائیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزسینٹ جوزف کیتھولک چرچ راولپنڈی بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے زیرانتظام منعقدہ کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مسیحی برادری کی بڑی تعداد موجود تھی۔ علامہ محمد طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مسیحی برادری کے تہوارپر مبارکباد پیش کرتا ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کوتمام بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہماری زمہ داری ہے اورانہیں ہر طرح کے تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ملک بھر سے ہمیں دو ماہ سے جبری شادی و جبری تبدیلی مذہب کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی کو طاقت کے بل بوتے یا مزہب کے نام پر خوفزدہ کرنے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام مزاہب امن ،پیار اور محبت کا درس دیتے ہیںاور پاکستان کو بنانے میں غیر مسلم کا بہت بڑا کردار ہے ،پاکستان کے حق میں پنجاب اسمبلی کے غیر مسلم بھائیوں نے ووٹ دیا ،تمام مذاہب کی بیٹیوں کی حفاظت کرنا ہماری زمہ داری ہے اور کسی کو حق نہیں کہ طاقت کے بل پر کسی کو اغوا کرے یا کسی کے ساتھ زیادتی کرے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی واضح ہدایات ہیں کہ ہم اپنے پاکستانی غیر مسلم بھائیوں کے حقوق آئین اور قانون کے تحت دیئے جائیں گے اور ان کے حقوق کو غصب نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام مسالک و مذاہب کی قیادت کو ملکر پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنانا ہے اور کوئی بھی کسی بھی طرح سے ایک دوسرے کے مقدسات کی توہیں نہ کریں اور ایک دوسرے کی عزت کریں۔انہوں نے کہا کہ فرانس میں ناموس رسالت کے خلاف توہین آمیزخاکے بنائے گئے تو اس وقت پاکستانی غیر مسلم بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے اور انہوں نے اس کی بھرپور مذمت کی اور ہمیں ہر طرح سے اپنے تعاون کا یقین دلایا ۔مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان کی سوچ اورنظریہ کے مطابق او آئی سی میں ہماری جوقراردادپیش کی گئی اسے منظور کیا گیا۔








