اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):وفاقی کابینہ نے وزیر داخلہ کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ترمیم کرنے کے اختیارات تفویض کرنے کی اجازت دےدی۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کابینہ کو مارگلہ روڈ اسلام آباد پر تجاوزات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے۔ وزارت دفاع نے اس …
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس‘ وزیر داخلہ کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ترمیم کرنے کے اختیارات تفویض کرنے کی اجازت

مزید خبریں
اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):وفاقی کابینہ نے وزیر داخلہ کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ترمیم کرنے کے اختیارات تفویض کرنے کی اجازت دےدی۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کابینہ کو مارگلہ روڈ اسلام آباد پر تجاوزات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے۔ وزارت دفاع نے اس ضمن میں کابینہ کی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ کابینہ نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے تمام ملازمین پر پاکستان ایسینشل سروسزمین ٹیننس ایکٹ 1952ء کے اطلاق کی مزید چھ مہینے کے لئے منظوری دی۔ کابینہ نے سی ڈی اے آرڈیننس 1960ء میں ترامیم کی منظوری دی۔ یہ ترامیم پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبوں کو فروغ دینے کے لئے منظور کی گئی ہیں۔ کابینہ نے ایس ٹی ای ڈی ای سی ٹیکنالوجی کمرشلائزیشن کارپوریشن آف پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کرنے کی منظوری دی۔ کابینہ نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشیونوگرافی کے ڈائریکٹر جنرل تعینات کرنے کی منظوری دی ۔ کابینہ نے چھٹی مردم شماری اور ہاؤسنگ سینس 2017ء رپورٹ مشترکہ مفادات کونسل کی حتمی منظوری کے لیے پیش کرنے کی اجازت دی۔ کابینہ نے زرعی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی نتظیم نو کرنے اور سرمایہ کاری بورڈ میں وزیرصنعت و پیدا وا کی شمولیت کی منظور ی دی۔ کابینہ نے پاکستان نیوی کے آپریشنل ضروریات پوری کرنے کے لیے JP-5تیل درآمد کرنے کی منظوری دی۔ کابینہ کو نیپرا کی سالانہ رپورٹ برائے 20۔2019ء اوربجلی صنعت کی جائزہ رپورٹ 2020ء پیش کی گئی۔کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ قابل تجدید توانائی کے فروغ کے لئے کام جاری ہے، توانائی شعبے میں مقابلے کے رحجان کوبڑھایا جارہے ہے تاکہ صارفین کو سستی بجلی مہیا کی جاسکے۔ توانائی اور تحقیقی اداروں کے درمیان روابط کو مزید مستحکم کیا جارہا ہے تاکہ توانائی کے شعبے میں جدت لائی جاسکے۔ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 16دسمبر 2020ء کو ہونے والے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔کابینہ نے وزیر داخلہ کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ترامیم کرنے کے اختیارات تفویض کرنے کی اجازت دی۔ یہ منظوری صرف عدلیہ کے احکامات پر عملدرآمد کے لئے دی گئی ہے تاہم ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ترمیم کی حتمی منظوری کابینہ سے لی جائے گی جس کی سفارش کابینہ کمیٹی دے گی۔ کابینہ کمیٹی وزیرداخلہ اور وزیر قانون پر مشتمل ہوگی جبکہ مشیر داخلہ و احتساب اور سیکرٹری داخلہ خصوصی دعو ت پر اجلاس میں شریک ہو سکیں گے۔کابینہ نے پاکستان میڈیکل کمیشن ایکٹ 2020ء کے تحت ایگزیکٹو ممبر نیشنل میڈیکل اتھارٹی تعینات کرنے اور وفاقی میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹس آرڈیننس 2020ء کے تحت پمز، وفاقی میڈیکل کمیشن اور سکول آف ڈینٹسٹری کے بورڈ آف گورنرز پر ممبران تعینات کرنے کی بھی منظوری دی۔کابینہ نے سیکرٹری توانائی کی بطور چیئرمین پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی)،نیشنل انرجی ایفیشینسی کنزرویشن اتھارٹی (این ای ای سی اے)اور الٹرنیٹوانرجی ڈویلپمنٹ بورڈ (اے ای ڈی بی )تعیناتی کی منظوری دی۔کابینہ نے سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز تعینات کرنے کی منظوری دی۔








