پاکستان تحریک انصاف نے خود احتسابی کے کلچر کو متعارف کرایا ہے، کسی بھی وزارت کے اہداف حاصل ہونے یا نہ ہونے پر جزا و سزا کا نظام ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے خود احتسابی کے کلچر کو متعارف کرایا ہے، کسی بھی وزارت کے اہداف حاصل ہونے یا نہ ہونے پر جزا و سزا کا نظام ہوگا، مختلف وزارتوں کے اہداف مقرر کئے جائیں گے اور ہر سہ ماہی پر وزارتوں سے رپورٹ طلب کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں …

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے خود احتسابی کے کلچر کو متعارف کرایا ہے، کسی بھی وزارت کے اہداف حاصل ہونے یا نہ ہونے پر جزا و سزا کا نظام ہوگا، مختلف وزارتوں کے اہداف مقرر کئے جائیں گے اور ہر سہ ماہی پر وزارتوں سے رپورٹ طلب کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے بھی جب تک سزا و جزا کا میکنزم نہیں ہوگا تب تک چیزوں کو بہتر نہیں کیا جا سکتا، گزشتہ حکومتوں نے نظام پر کوئی توجہ نہیں دی اور کوئی میکنزم نہیں بنائے، جن وزراء نے پچھلی حکومتوں میں کام کیا وہ سطحی طور پر کیا جاتا تھا، آج وزیراعظم عمران خان نے جو فیصلہ کیا ہے اس کے تحت اب چیزیں اور بھی آسان ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزارتوں کی کارکردگی کے حوالے سے متعلقہ وزراء سے معاہدوں پر دستخط کروائے ہیں، جس کے تحت مختلف وزارتوں کے اہداف مقرر کئے جائیں گے اور ہر سہ ماہی پر وزارتوں سے رپورٹ طلب کی جائے گی، پاکستان تحریک انصاف نے خود احتسابی کے کلچر کو متعارف کرایا ہے، جب جزا و سزا کا نظام بہتر ہوگا تو کارکردگی بھی بہتر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کسی بھی مسئلہ کا بڑے غور سےجائزہ لیتے ہیں اور اس کی وجوہات کے بارے میں معلوم کیا جاتا ہے تاکہ جہاں بھی کوتاہی ہو اس کو دور کیا جائے، پٹرولیم بحران کے حوالے سے رپورٹ آئندہ چند روز میں پبلک کر دی جائے گی۔