اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا کی ویکسین کی دستیابی سے جلد آگاہ کریں گے، پاکستان میں سرکاری سطح پر ویکسین مفت فراہم کی جائے گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ روزانہ 2 سے 3 ہزار لوگ اس بیماری سے متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر ان علاقوں تک …
کورونا ویکسین کی دستیابی سے جلد آگاہ کریں گے، پاکستان میں سرکاری سطح پر ویکسین مفت فراہم کی جائے گی، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان

مزید خبریں
اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا کی ویکسین کی دستیابی سے جلد آگاہ کریں گے، پاکستان میں سرکاری سطح پر ویکسین مفت فراہم کی جائے گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ روزانہ 2 سے 3 ہزار لوگ اس بیماری سے متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر ان علاقوں تک پہنچ چکی ہے جو پہلی لہر کے دوران وائرس سے بچ گئے تھے، ویکسین کے حصول کے لئے قومی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی ویکسین ہمارے قوانین کے مطابق رجسٹر ہوگی تو جو لوگ اس کو خریدنا چاہیں گے تو اس کو ممکن بنایا جائے گا۔








