24 گھنٹوں میں کورونا کے 2142 کیسز رپورٹ، 84 افراد جاں بحق، 35ہزار 621ٹیسٹ کیے گئے ، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر نے کورونا وائرس کی وباکے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔منگل کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2142مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 84افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 47 وینٹی لیٹرز پر تھے جبکہ 11مریض گھروں میں تھے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے …

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر نے کورونا وائرس کی وباکے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔منگل کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2142مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 84افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 47 وینٹی لیٹرز پر تھے جبکہ 11مریض گھروں میں تھے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 35 ہزار 621ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 10 ہزار 914، پنجاب میں 15ہزار 214، خیبرپختونخوا میں 4ہزار480، اسلام آباد میں 3 ہزار 770، بلوچستان میں 380،گلگت بلتستان میں 396، آزاد کشمیر میں467ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4لاکھ 15ہزار 352 ہو چکی ہے۔گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے ۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 37 ہزار 905ہے۔615ہسپتال ملک بھر میں کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے لیے مختص ہیں جبکہ ملک بھر میں 2931مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں ۔