لاہور۔23دسمبر (اے پی پی):معاون خصوصی اطلاعات وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمران آج تک پنجاب کی سپورٹس پالیسی نہ بنا سکے تھے، وزیراعلی سردار عثمان بزدار کی قیادت میں وزارت کھیل پنجاب تاریخ میں پہلی سپورٹس پالیسی تیار کی ہے جس میں سپورٹس کے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود کو مرکز بنایا گیا ہے،8سال بعد پنجاب گیمز بحال کرنے کا سہرا پنجاب حکومت، …
وزیراعلی پنجاب کی قیادت میں وزارت کھیل نے تاریخ میں پہلی سپورٹس پالیسی بنائی ہے، فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس

مزید خبریں
لاہور۔23دسمبر (اے پی پی):معاون خصوصی اطلاعات وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمران آج تک پنجاب کی سپورٹس پالیسی نہ بنا سکے تھے، وزیراعلی سردار عثمان بزدار کی قیادت میں وزارت کھیل پنجاب تاریخ میں پہلی سپورٹس پالیسی تیار کی ہے جس میں سپورٹس کے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود کو مرکز بنایا گیا ہے،8سال بعد پنجاب گیمز بحال کرنے کا سہرا پنجاب حکومت، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی کے سر ہے، 8سال بعد سپورٹس کیلنڈر بھی بحال کیا، سابق حکمرانوں نے سپورٹس گرا؎ئونڈز کو میٹرو بس اور اورنج ٹرین بنانے کے لئے تباہ کردیا۔صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ ماضی میں نوجوانوں اور کھلاڑیوں کیلئے جمود تھا، کوئی مربوط پالیسی نہیں تھی، پنجاب یوتھ فیسٹیول کی مثال سامنے ہے، اس دور کے افسران اب تک نیب کی انکوائریاں بھگت رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود کے لئے اہم اقدامات کر رہے ہیں، ہماری سپورٹس پالیسی تیار ہوچکی ہے جس میں سپورٹس کی ترقی اور فروغ کو مدنظر رکھا گیاہے، نئے ٹیلنٹ کو کیسے سامنے لانا ہے، ٹریننگ کیسے کرانا ہے، خوراک وغیرہ کا بھی خیال رکھنے جیسے اہم معاملات کو محور بنایا ہے، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار پہلی سپورٹس پالیسی کا اعلان کرینگے، کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود کے لئے انڈوومنٹ فنڈ بنا رہے ہیں، اعزازات جیتنے والے کھلاڑیوں کو انعامات دیئے جائیں گے، سپورٹس سکول بھی بنا رہے ہیں، 115ترقیاتی سکیمیں جون 2021 تک مکمل کرلی جائیں گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ،ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان ودیگر افسران بھی موجود تھے۔ معاون خصوصی اطلاعات وزیراعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے مزیدکہا کہ وزیراعظم عمران خان سپورٹس مین ہیں اس لئے ان کے نزدیک سب سے اہم شعبہ سپورٹس کا ہے، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ترجیحات میں سپورٹس شامل ہے، صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے سپورٹس کی ترقی او رفروغ کے لئے اہم اقدامات کئے ہیں، ہماری 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے مگر سابقہ ادوار میں نوجوانوں کی جائز ضروریات سے محروم رکھا گیا،، آج تک سپورٹس پالیسی ہی نہیں بنائی گئی تھی، اب پہلی سپورٹس پالیسی میں کھیلوں کا فروغ، ٹیلنٹ کیسے تلاش کرنا ہے، کھلاڑیوں کی تربیت اور فلاح وبہبود کو مدنظر رکھا جائے گا، اجڑے اور ویران کھیلوں کے میدان کو آباد کیا جائے گا،8 سال بعد پنجاب گیمز بحال کرنے کا سہرا پنجاب حکومت، وزیراعلی پنجاب اور وزیر کھیل پنجاب کے سر ہے، انہوں نے مزید کہا کہ شوبازشریف نے کھیل کے گراﺅنڈز آباد کرکے کھلاڑیوں کو کھیلانا تھا مگر صوبے کے کرپشن زدہ نظام میں صرف اور صرف کرپشن کا کھیل کھیلا گیا، تمام کھیلوں کے گراﺅنڈز میں میٹرو بس اور اورنج ٹرین کا سامان ڈمپ کرکے تباہ کیا گیا، ان سیاہ کاریوں کی وجہ سے آج قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں لاہور کی نمائندگی نظر نہیں آرہی، شہبازشریف کی فسطائی سوچ کے تحت نوجوانوں کو نشہ اور منفی سرگرمی کی طرف مائل کیا گیا، باکسنگ چیلنج سے متعلق سوال کے جواب میں معاون خصوصی اطلاعات وزیراعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بیساکھیوں پر کھڑے کھلاڑی جو سیاسی رنگ میں ہیں وہ عوامی ووٹوں والوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے، دو بیساکھیوں پر کھڑی دو کنیزیں، کنیز اول اور کنیز دوئم کی چیخ وپکار سنائی دے رہی ہے، ابھی ا ±س مورچے میں خاموشی ہے لیکن ابھی تک چیلنج انہوں نے بھی قبول نہیں کیا، میدان بھی ان کی مرضی ہوگا، جہاں چاہیں تشریف لائیں ہم منتظر ہیں،ہمیں یقین ہے کہ جو عوام کی طاقت سے آتا ہے وہ ان کٹھ پتلیوں اور سیاسی یتیموں کو پہلے پنچ میں ہی ناک آﺅٹ کردے گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا اپنے اندر گھسے ہوئے خود غرض سیاستدان کو نکالیں نہ کہ جو پارٹی میں حق کی بات کرے اسے وہ پارٹی سے نکالیں، آپ استعفوں کے ذریعے پارلیمنٹ پر خودکش حملے کرنے جا رہے ہیں، حکومت کسی بھی صورت آپ کو اپنی مرضی کا کھیل کھیلنے نہیں دے گی۔صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ ماضی میں نوجوانوں اور کھلاڑیوں کو نظرانداز کیا گیا، صرف رنگ بازیوں سے کام چلایا گیا، ہم نے حکومت میں آتے ہی پہلی سپورٹس پالیسی بنائی جس کو جلد وزیراعلی پنجاب لانچ کریں گے، جس میں کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود کو اہمیت دی گئی ہے، کھیلوں کے میدانوں کو گاﺅں کی سطح سے ڈویژن اور صوبائی سطح پر کیسے لایا جائے گا، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیسے ہونگے، ٹریننگ اور کوچنگ کیسے ہوگی وغیرہ شامل ہیں، کھلاڑیوں کے لئے انڈوومنٹ فنڈ بنایا جا رہا ہے جس میں کھیلوں میں اعزازات جیتنے والوں کو انعامات دیئے جائیں گے، سپورٹس ویٹرنز کو ماہانہ وظائف دیں گے، کھیلوں کے دوران جسمانی چوٹ کی انسورنش پالیسی بھی ہوگی۔ صوبائی وزیررائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ ہم نے 8سال بعد پنجاب گیمز منعقد کرائیں جس میں تین ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا، سپورٹس کیلنڈر کو بھی 8 سال بعد بحال کیا جس میں یونین کونسل سطح سے تحصیل، پھر ضلع اور ڈویژن اور صوبائی سطح پر کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقع فراہم کرنا ہے، ہر ماہ قومی یا صوبائی سطح کا ایونٹ بھی منعقد کرارہے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کا موقع ملے۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومت میں ملی تو علم ہوا کہ پنجاب کی 61 تحصیلوں میں سپورٹس کا انفراسٹرکچر نہ ہونے کے برابر ہے، ہم تحصیل سپورٹس کمپلیکس کا آئیڈیا لائے جس میں ضرورت کو مدنظر رکھا گیا نہ کہ شاہانہ انداز کو، تاکہ زیادہ سے زیادہ کھلاڑی کھیل سکیں، ہم نے پہلے سال ہی 25تحصیل سپورٹس کمپلیکس کا کام شروع کردیا، اگلے ماہ میانوالی میں وزیراعظم عمران خان تحصیل سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کریں گے، جب ہم حکومت میں آئے تو ہمیں 160 ترقیاتی منصوبے ملے جو کہ ناقص کارکردگی کے باعث التوا کا شکار تھے، ہم نے ان پر کام شروع کیا انشا اللہ جون 2021 تک 115منصوبے مکمل کرلئے جائیں گے۔ رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ ہم گرین اینڈ ساف سپورٹس کا منصوبہ بھی لائے ہیں، یہ یونین کونسل سطح پر بنائیں گے،ابھی تک محکمہ ریونیو اور اوقاف سے مل کر گیارہ سو گرائونڈز کی نشاندہی کرچکے ہیں جن میں سے دو سو گراﺅنڈز کی ٹینڈرنگ مکمل ہوچکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ میں پہلی بار کبڈی ورلڈ کپ منعقد کرایا جس میں پاکستان کبڈی کا ورلڈ چیمپئن بنا، کورونا کی وجہ سے سپورٹس کی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں، کورونا وبا کے خاتمے کے ساتھ ہی سپورٹس سرگرمیاں بھرپور انداز میں شروع کی جائیں گی۔








