اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 26.79 فیصداضافہ ہواہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرنومبر2020 تک کی مدت میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 125.08 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 26.79 …
ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں فیصداضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 26.79 فیصداضافہ ہواہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرنومبر2020 تک کی مدت میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 125.08 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 26.79 فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 98.64 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق نومبر2020 میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 31.64 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، گزشتہ سال نومبرمیں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 19.42 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ مالی سال 2019-20 میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاکل حجم 212.41 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔








