اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):پاکستان اورشمالی امریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ کا عمومی رحجان دیکھنے میں آیاہے، مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں خطے کے ممالک کوپاکستانی برآمدات میں 5.97 فیصد جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 7.19 فیصداضافہ ہواہے۔سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں شمالی امریکا کے ممالک امریکا اورکینیڈاکوپاکستانی …
پاکستان اورشمالی امریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):پاکستان اورشمالی امریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ کا عمومی رحجان دیکھنے میں آیاہے، مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں خطے کے ممالک کوپاکستانی برآمدات میں 5.97 فیصد جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 7.19 فیصداضافہ ہواہے۔سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں شمالی امریکا کے ممالک امریکا اورکینیڈاکوپاکستانی برآمدات کاحجم 1.970 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 5.97 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں امریکااورکینیڈاکوپاکستانی برآمدات کاحجم 1.859 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ نومبر2020 میں شمالی امریکاکے ممالک کو 419.21 ملین ڈالرمالیت کی برآمدات ہوئیں، گزشتہ سال نومبرمیں ان ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 337.37 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔مالی سال 2019-20 میں شمالی امریکاکوپاکستانی برآمدات کاحجم 4.169 ارب ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات میں 7.19 فیصداضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جولائی سے لیکرنومبر2020 تک کی مدت میں شمالی امریکاکے ممالک سے 944.98 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ان ممالک سے درآمدات کاحجم 881.46 ملین ڈالرریکارڈکیا گیا تھا،نومبر2020 میں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات کاحجم 234.06 ملین ڈالررہا، گزشتہ سال نومبرمیں ان ممالک سے درآمدات کاحجم233.12 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔مالی سال 2019-20 میں شمالی امریکاکے ممالک سے درآمدات کاحجم 2.59 ارب ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔








