ترکی کی ٹیکنالوجی پر مبنی مصنوعات کی برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، صدر ایردوان

انقرہ۔26دسمبر (اے پی پی):صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی کی ٹیکنالوجی پر مبنی مصنوعات کی برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ایردوان نے ترکی برآمدکنندگان اور وزارت تجارت کے ساتھ باہمی تعاون کے نتیجے میں 2012 سے اب تک منعقد ہونے والے اجلاس کے دائرہ کار میں اس سال 25-26 دسمبر کو ’’ترکی انوویشن ویک‘‘ کے موقع پر اپنے ویڈیو …

انقرہ۔26دسمبر (اے پی پی):صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی کی ٹیکنالوجی پر مبنی مصنوعات کی برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ایردوان نے ترکی برآمدکنندگان اور وزارت تجارت کے ساتھ باہمی تعاون کے نتیجے میں 2012 سے اب تک منعقد ہونے والے اجلاس کے دائرہ کار میں اس سال 25-26 دسمبر کو ’’ترکی انوویشن ویک‘‘ کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ نئی قسم کورونا وائرس کی وبا سے انسانیت ہر لحاظ سے ایک مشکل اور مختلف دور سے گزر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کمپنیاں کورنا وائرس کی مدت کے دوران اپنی معیاری مصنوعات ، مسابقتی قیمتوں اور ان سب سے بڑھ کر ان کی ان کے تحفظ کی صورت ابھر کر سامنے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کمپنیاں براعظم ایشیا میں تیار ہونے والی پروڈکشن کے نٹ ورک کی جانب راغب ہو رہی ہیں۔ ان کی تلاش اور رسائی کے لحاظ سے ترکی صنعت ، پیداواری صلاحیت ، مسابقتی قیمتیں ، جغرافیائی محل وقوع اور نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچہ کے مضبوط ہونے کے ناتے ایک مقبول ترین ملک بن گیا ہے۔صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہماری معیشت کی بحالی کے ساتھ تیسری سہ ماہی میں 6.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اس شرح کے ساتھ ہم دنیا کے تیز ترین ترقی پذیر ملک کا روپ اختیار کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر برآمدات پر مبنی کمپنیوں نے اپنے صارفین اور مصنوعات کی مقدار کو کافی حد تک بڑھادیا ہے اور مجھے امید ہے کہ پوری دنیا میں وبائی امراض کے بعد حالات بہتر ہو جائیں گے اور ہمارے ملک میں کی ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوگا۔ ترکی دفاعی صنعت، سیاحت اور برآمدات کے تمام شعبوں مزید مستجکم ہو کر نکلے گا۔