تیارچمڑے کی برآمد میں نومبر 2020 کے دوران 6 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):تیار چمڑے کی برآمد میں نومبر 2020 کے دوران 6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2020 کے دوران تیار چمڑے کی برآمدات 2.2 ارب روپے تک بڑھ گئیں جبکہ اکتوبر 2020 کے دوران برآمدات کا حجم 2.05 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح اکتوبر 2020 کے مقابلہ میں نومبر 2020 کے دوران تیار چمڑے کی قومی برآمدات میں …

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):تیار چمڑے کی برآمد میں نومبر 2020 کے دوران 6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2020 کے دوران تیار چمڑے کی برآمدات 2.2 ارب روپے تک بڑھ گئیں جبکہ اکتوبر 2020 کے دوران برآمدات کا حجم 2.05 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح اکتوبر 2020 کے مقابلہ میں نومبر 2020 کے دوران تیار چمڑے کی قومی برآمدات میں 15 کروڑ روپے یعنی 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔