رواں مالی کے پہلے پانچ ماہ میں کٹلری کی برآمدات 23.72 فیصد بڑھ گئیں

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں کٹلری کی برآمدات 23.72 فیصد بڑھ گئیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا نومبر 2020کے دوران برآمدات کا حجم 49.500 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر 2019 کے دوران کٹلری کی برآمدات سے 40.009 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ …

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں کٹلری کی برآمدات 23.72 فیصد بڑھ گئیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا نومبر 2020کے دوران برآمدات کا حجم 49.500 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر 2019 کے دوران کٹلری کی برآمدات سے 40.009 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں کے دوران کٹلری کی قومی برآمدات میں 9.491 ملین ڈالر یعنی 23.72 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادھر نومبر 2020 کے دوران برآمدات میں 23.36 فیصد اضافہ سے برآمدات کا حجم 10.439 ملین ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ نومبر 2019 میں کٹلری کی برآمدات سے 8.462 ملین دالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ دوسری جانب اکتوبر 2020 کے مقابلہ میں نومبر 2020 کے دوران برآمدات میں 5.17 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اکتوبر 2020 کے دوران برآمدات میں 5.17 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اکتوبر 2020 میں کٹلری کی برآمدات 11.008 ملین ڈالر رہی تھیں جبکہ نومبر 2020 کے دوران برآمدات 10.439 ملین ڈالر تک کم ہوگئیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں مجموعی ملکی برآمدات میں 2.21 فیصد اضافہ ہوا ہے اور جولائی تا نومبر 2020 کے دوران مجموعی برآمدات کا حجم 9.747 ارب ڈالر رہا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر 2019 کے دوران مجموعی برآمدات سے 9.536 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ پی بی ایس کے مطابق اس دوران مجموعی ملکی درآمدات بھی 1.63 فیصد اضافہ سے 19.175 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 19.487 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں۔ ادارہ برائے شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں کے دوران ملک کے تجارتی خسارہ میں 1.05 فیصد کا معمولی اضافہ ہونے سے خسارہ کا حجم جولائی تو نومبر 2020 کےلئے 9.740 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ جولائی تا نومبر 2019 میں پاکستان کو 9.639 ارب ڈالر کے تجارتی خسارہ کا سامنا تھا۔