اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):ملک میں مالیاتی بزنس کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے چارمہینوں میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 163.91 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے ۔سٹیٹ بینک اورسرمایہ کاری بورڈکی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبر2020 تک کی مدت میں فنانشل بزنس کے شعبہ میں 118.5 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری …
مالیاتی بزنس کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 163.91 فیصداضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):ملک میں مالیاتی بزنس کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے چارمہینوں میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 163.91 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے ۔سٹیٹ بینک اورسرمایہ کاری بورڈکی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبر2020 تک کی مدت میں فنانشل بزنس کے شعبہ میں 118.5 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 163.91 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے چارماہ میں ملک میں مالیاتی بزنس کے شعبہ میں 44.9 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر2020 میں ملک میں مالیاتی بزنس کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 16 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔سرمایہ کاری بورڈ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں ملک میںبراہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 733.1 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔ مالی سال 2019-20 میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 2.561 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔گزشتہ مالی سال میں چین پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کرنے والے سب سے بڑے ملک کے طورپرسامنے آیاہے، گزشتہ مالی سال میں چین کی جانب سے پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 844.1 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔جاری مالی سال میں چین نے اب تک پاکستان میں 333 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی ہے۔








