لاہور۔26دسمبر (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ دسمبر ،جنوری،فروری اور مارچ بھی گزر جائیں گے انتخابات 2023میں ہی ہونگے، حکومت مضبوط اور مستحکم ہے، لانگ مارچ اورجلسوں سے کوئی فر ق نہیں پڑے گا، ملکی ترقی کو ریورس گیئر لگانے کی سازشیں کر نیوالوں کوناکام بنائیں گے ۔وہ ہفتہ کے روز یہاں گور نر ہائوس میں تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری …
دسمبر ،جنوری،فروری اور مارچ بھی گزر جائیں گے ،انتخابات 2023میں ہی ہونگے، لانگ مارچ اورجلسوں سے کوئی فر ق نہیں پڑے گا،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور

مزید خبریں
لاہور۔26دسمبر (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ دسمبر ،جنوری،فروری اور مارچ بھی گزر جائیں گے انتخابات 2023میں ہی ہونگے، حکومت مضبوط اور مستحکم ہے، لانگ مارچ اورجلسوں سے کوئی فر ق نہیں پڑے گا، ملکی ترقی کو ریورس گیئر لگانے کی سازشیں کر نیوالوں کوناکام بنائیں گے ۔وہ ہفتہ کے روز یہاں گور نر ہائوس میں تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا اختر حسین اور مہر نعیم اللہ تاج سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ عوام پی ڈ ی ایم نہیں جمہوریت ،آئین وقانون کی حکمرانی اور حکومتی بیانیہ کیساتھ ہیں، اپوزیشن کواپنی احتجاجی سیاست پر نظر ثانی کر نی چاہیے ۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ہر ادارے کو اپنی سیاسی مداخلت سے تباہ کر دیا مگر تحر یک انصاف جب سے اقتدار میں آئی ہے اداروں میں سیاسی مداخلت کو ختم کردیا ہے اورپار لیمنٹ سمیت تمام اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت کی کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے آج معاشی اور سفارتی سمیت ہر محاذ پر پاکستان کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔گور نر پنجاب نے کہا کہ معاشی میدان میں پاکستان کی ترقی کو دنیا بھی تسلیم کر رہی ہے ، 30سالوں میں پہلی بار پنجاب میں انڈسٹری مکمل بحال ہو رہی ہے اور عوام کو روزگار کے نئے مواقعے میسر آرہے ہیں،انشاءاللہ پاکستان معاشی سمیت ہر شعبے میں کامیابیوں کیساتھ آگے بڑھتا رہے گا۔ چوہدری محمدسرورنے کہا کہ آج پار لیمنٹ اور جمہوریت سمیت تمام ادارے مضبوط ہو رہے ہیں اور وزیر اعظم عمران خان ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے مشن پر گامز ن ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت عام آدمی کے مسائل حل کر نے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ گورنرپنجاب نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پر قوم کو مکمل اعتماد ہے اور اپوزیشن کے عزائم ناکام ہوں گے، وزیر اعظم عمران خان گھبرانے والے نہیں بلکہ ڈٹ جانیوالے لیڈر ہیں۔








