اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں استعفوں کے معاملے پر پھوٹ پڑ چکی ہے، ن لیگ استعفے دینے والی جماعت بنے، ہم قبول کرنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں استعفے دینے کی سقط نہیں ہے …
پی ڈی ایم میں استعفوں کے معاملے پر پھوٹ پڑ چکی ہے، ن لیگ استعفے دینے والی جماعت بنے، ہم قبول کرنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں،وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز

مزید خبریں
اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں استعفوں کے معاملے پر پھوٹ پڑ چکی ہے، ن لیگ استعفے دینے والی جماعت بنے، ہم قبول کرنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں استعفے دینے کی سقط نہیں ہے جو دو رہنما کہے رہے ہیں کہ ان کے استعفے غلطی سے سپیکر قومی اسمبلی کے پاس پہنچ گئے ہیں اس پر بھی ان میں تھرتھرلی مچ گئی ہے کہ وہ کیسے پہنچ گئے، ہم چاہیں گے کہ یہ استعفے دیں۔ شبلی فراز نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سندھ میں حکومت ہے، وہ کیوں استعفے دے گی، پیپلزپارٹی کے پاس ایک صوبے میں حکومت ہے جبکہ مریم نواز کے پاس صرف چوری کا مال ہے اور اسی بنیاد پر پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم تحریک کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی قوم کے سامنے بے نقاب ہو گئے ہیں، ایسی صورتحال میں دیکھتے ہیں کہ یہ استعفے کب دیتے ہیں، ہم ان کے استعفے قبول کرنے کیلئے بالکل تیار بیٹھے ہیں۔








