وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ہرنائی میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردی کی کارروائی کی مذمت، ایف سی کے اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردی کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوۓ فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کے اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرنے پر ایف سی کے جوانوں کو خراج تحسین پیش …

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردی کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوۓ فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کے اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرنے پر ایف سی کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔ دہشت گرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے ہماری فوسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایف سی کے شہید جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

مزید خبریں