اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشتگردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسزز پر بزدلانہ حملے کی شدت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ مذمتی پیغام میں بلوچستان میں سیکیورٹی فورسزز پر حملے …
اسپیکروڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشتگردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسزز پر بزدلانہ حملے کی شدت الفاظ میں مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشتگردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسزز پر بزدلانہ حملے کی شدت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ مذمتی پیغام میں بلوچستان میں سیکیورٹی فورسزز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے دہشتگردی کے اس واقعہ میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان کے ورثاء سے دلی تعزیت کا بھی اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمن اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے سیکیورٹی فورسزز کو نشانہ بنا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج دشمن کی ملکی امن کو سبوتاژ کرنے تمام ناپاک سازش سے آگاہ ہے اور مسلح افواج نے ہمیشہ اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت دشمن کی مذموم سازشوں کو دنیا کے سامنے بھرپور انداز میں بے نقاب کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کی عوام دشمن کے سفاک اور مذموم سازش کے خلاف اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتی۔انہوں نے کہا کہ دشمن اس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں سے امن کے قیام کے لیے ہمارے جذبے کو غیر متزلزل نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس واقعے میں ملوث شر پسند عناصر کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں اور انہیں قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا کا مرتکب قرار دیں۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے اللہ تعالیٰ واقعہ میں سیکیورٹی فورسز کے شہید ہونے والے اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور پسماندگاں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا بھی کی۔








