اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اتوار کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر انسداد منشیات نے حملہ کے نتیجہ میں ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور ان …
وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ کی بلوچستان میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اتوار کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر انسداد منشیات نے حملہ کے نتیجہ میں ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے جوانوں اور قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کے مقروض ہیں۔








