علی امین گنڈاپور کاگلگت بلتستان میں ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نےگلگت بلتستان میں ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ و رنج کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مادر وطن کی حفاظت کے لیے پاک فوج کے جوان ملک کے طول وعرض میں اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کر رہے ہیں۔علی امین گنڈاپورنے کہاکہ پاک افواج کے افسران اور جوانوں نے اپنے جانوں کی قربانی سے ملک …

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نےگلگت بلتستان میں ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ و رنج کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مادر وطن کی حفاظت کے لیے پاک فوج کے جوان ملک کے طول وعرض میں اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کر رہے ہیں۔علی امین گنڈاپورنے کہاکہ پاک افواج کے افسران اور جوانوں نے اپنے جانوں کی قربانی سے ملک کو تمام تر خطرات سے محفوظ رکھا ہے ،پوری قوم شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو سلام اور خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔علی امین نے دعا کی کہ اللہ رب العزت ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے فوجی افسران اور جوانوں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ اللہ شہدا کے خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید خبریں