اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشتگردی کی کارروائی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف سی اور مسلح افواج کے جوانوں سمیت قوم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ملک دشمن قوتیں پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کیلئے منصوبہ بندی کر رہی ہیں، ہمیں یک زباں …
ملک دشمن قوتیں پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کیلئے منصوبہ بندی کر رہی ہیں ، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نجی ٹی وی گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشتگردی کی کارروائی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف سی اور مسلح افواج کے جوانوں سمیت قوم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ملک دشمن قوتیں پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کیلئے منصوبہ بندی کر رہی ہیں، ہمیں یک زباں ہو کر ان کا مقابلہ کرنا ہو گا، پاکستان خطے کا اہم ترین ملک ہے، اگر پاکستان کے حالات خراب ہوئے تو پورے خطے پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے، دنیا کو بھارت کے مذموم عزائم کا نوٹس لینا چاہیے۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ڈوزیئر اور شواہد کے ساتھ بھارت کو بے نقاب کیا ہے، ڈس انفو لیب کے انکشافات بھی سامنے آئے ہیں کہ بھارت جعلی ویب سائٹس، جعلی این جی اوز اور جعلی پارلیمانی گروپس کے ذریعے پاکستان میں انتشار پھیلانے کیلئے سازشیں کرتا رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، مسلح افواج پاکستان کو دہشتگردوں کو شکست دینے میں خاطرخواہ کامیابی بھی ملی ہے اور ہماری افواج اب بھی ملک دشمن عناصر کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہی ہے لیکن جب باہر سے جارحیت ہوتی ہے تو یک زباں ہو کر مقابلہ کرنا ہوتا ہے، توقع ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ملک کو عدم استحکام کرنے سے اجتناب کرتے ہوئے بیرونی جارحیت اور دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے جذبے کو سامنے رکھتے ہوئے تعاون کریں گی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت افغانستان میں امن عمل آگے بڑھنے کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے سازشیں کر رہا ہے، بھارت نہ صرف دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے بلکہ انہیں سپانسر بھی کر رہا ہے، دنیا کو اس کا نوٹس لینا چاہیے، پاکستان خطے کا اہم ترین ملک ہے، اگر پاکستان میں حالات خراب ہوئے تو پورے خطے پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گی، دنیا کو اس سے غافل نہیں رہنا چاہیے۔








