سٹیٹ بینک کی سکیم کے تحت 16 لاکھ، 95 ہزار، 763 ملازمین کے روزگار کو تحفظ فراہم

58
اسٹیٹ بینک

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):کورونا کی وبا کے دوران روزگار کے تحفظ کیلئے سٹیٹ بینک کی سکیم کے تحت مجموعی طورپر16 لاکھ، 95 ہزار، 763 ملازمین کے روزگار کو تحفظ فراہم کیا گیا ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کورونا وائرس کی وبا سے پیدا ہونے والی معاشی مشکلات اور بے روزگاری روکنے کے لیے یہ سکیم متعارف کرائی تھی۔ سکیم کے تحت کاروباری اداروں کو مستقل، کنٹریکٹ اور دیہاڑی دار سمیت ہر قسم کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے سستے قرضے حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی۔ سکیم کے تحت اپریل 2020 سے ستمبر 2020ء کے دوران اپنے ملازمین کو برطرف نہ کرنے والے ادارے ملازمین کی تین ماہ کی تنخواہوں کے لیے 5 فیصد شرح سود پر قرض حاصل کر سکتے ہیں۔ فعال ٹیکس گزاروں کی فہرست میں شامل اداروں کو 4 فیصد کی شرح پر قرضہ لینے کی سہولت فراہم کی گئی ہے سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق13 اس سکیم کے تحت 3494 کاروباری اداروں اور کمپنیوں نے 19 لاکھ، 32 ہزار، 304 ملازمین کے روزگار کے تحفظ کیلئے 2 کھرب، 76 ارب، 23 کروڑ روپے سے زائد کے قرضہ کیلئے درخواستیں دائر کیں۔ سٹیٹ بینک نے ان میں سے 2958 اداروں اور کمپنیوں کی جانب سے دو کھرب، 38 ارب 23 کروڑ، 60 لاکھ روپے تک کے قرضہ درخواستوں کی منظوری دی اور یوں 16 لاکھ، 95 ہزار، 763 ملازمین 16 کے روزگار کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔