اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):پاکستان تمام بیماریوں اور وبائی امراض کی روک تھام اور اس سے نمٹنے کی غرض سے موثرصحت نظام کیلئے قومی میکنزم اور صلاحیتوں کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی شراکت داری کیلئے پرعزم ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے اتوار کو وبا پر قابو پانے سے متعلق تیاریوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ہمیں غربت ، عدم مساوات …
پاکستان بیماریوں اور وبائی امراض کی روک تھام اور ان سے نمٹنے کی غرض سے موثرصحت نظام کیلئے قومی میکنزم اور صلاحیتوں کو مستحکم کرنے کیلئے پرعزم ہے،ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):پاکستان تمام بیماریوں اور وبائی امراض کی روک تھام اور اس سے نمٹنے کی غرض سے موثرصحت نظام کیلئے قومی میکنزم اور صلاحیتوں کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی شراکت داری کیلئے پرعزم ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے اتوار کو وبا پر قابو پانے سے متعلق تیاریوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ہمیں غربت ، عدم مساوات کو کم کرنے اور صحت ، تعلیم ، ماحولیات، پائیدار ترقی کے حصول کی اہمیت ، پانی اور حفظان صحت سے متعلق تمام تر بیماریوں اور وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کے ساتھ موجودہ کوڈ 19 کی عالمی وباء کی بھی یاد دلاتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ 200 ملین آبادی پر مشتمل ملک کی حیثیت سے،پاکستان کی ریاست اور عوام نے صحت سے متعلق چیلنجوں اور وبائی امراض کے خلاف بھر پور بہادری اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں”کوڈ 19 کیلئے پاکستان کی تیاریوں اورجوابی منصوبہ”اور نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے ذریعے تمام سٹیک ہولڈرز کے مابین موثر ہم آہنگی،اسمارٹ لاک ڈاؤن کی عملی پالیسی اور موثر صحت نظام کی حکمت عملی کے تحت و آئی مرض کے پھیلنے پر قابو پایا گیا۔ترجمان نے کہا کہ حکومت مختلف احساس پروگراموں کے تحت غریب اور معاشرے کے پسماندہ طبقوں کو وبائی بیماریوں کے خلاف سماجی تحفظ فراہم کررہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ موجودہ کویڈ وبائی مرض نے بین الاقوامی تعاون کے ساتھ ساتھ کثیرالجہتی تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا ہے۔ پاکستان نے وبائی امراض کے تمام مراحل اور اس سے وابستہ سماجی و معاشی چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے تمام ممالک، علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے مابین شراکت اور یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ اس سلسلے میں وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کی غرض سے ویکسین اور ادویات کی مساوی تقسیم کو یقینی بناتے ہوئے ترقی پذیر ممالک کی ضروریات کو ترجیح دی جانی چاہئے۔ ترجمان نے کہا کہ عالمی ادارے صحت کو بھی سیاسی اور مالی تعاون کی ضرورت ہے تاکہ وہ بیماریوں اور وبائی امراض پر موثر قابو پانے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بڑھائیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان وبا کی تیاری کے پہلے بین الاقوامی دن کے موقع پر ، اقوام متحدہ اور ڈبلیو ایچ او کے متعلقہ پلیٹ فارمز سے ایسی تمام کوششوں اور اقدامات میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔








