اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبے کا جائزہ اجلاس جمعرا ت کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز اور وفاقی وزیر برائے بندرگاہیں و جہاز رانی علی حیدر زیدی، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر اور چیئرمین پاکستان آئی لینڈز ڈویلپمنٹ اتھارٹی عمران امین نے شرکت کی جبکہ گورنر سندھ عمران …
وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبے کا جائزہ اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبے کا جائزہ اجلاس جمعرا ت کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز اور وفاقی وزیر برائے بندرگاہیں و جہاز رانی علی حیدر زیدی، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر اور چیئرمین پاکستان آئی لینڈز ڈویلپمنٹ اتھارٹی عمران امین نے شرکت کی جبکہ گورنر سندھ عمران اسماعیل، ڈاکٹر سلمان شاہ مشیر وزیر اعلی پنجاب، معاونِ خصوصی وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیئرمین راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی راشد عزیز اور متعلقہ اعلی افسران نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ راوی سٹی منصوبے کے پہلے حصے میں مجموعی طور پر پانچ ہزار ایکٹر اراضی پر کام شروع ہو رہا ہے جس میں سے تین ہزار ایکڑ سیلاب سے بچائو اور 2 ہزار ایکڑ پر تعمیراتی کام ہوگا۔راوی منصوبے کے اس پہلے حصے کو سیفائر-بے کا نام دیا گیا ہے جس میں اراضی کی خریداری جاری ہے اور سڑکوں کی تعمیر کا کام 29 دسمبر سے شروع ہو چکا ہے۔ اس حوالے سے سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کیلئے آر ایف پی آئندہ ہفتے جاری کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم کو مزید آگاہ کیا گیا کہ منصوبے کے اس حصے سے حاصل ہونے والی محصولات کا تخمینہ اندازاً چار سو ارب روپے لگایا گیا ہے۔وزیرِ اعظم نے منصوبے کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام اہداف اپنے مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔








