کراچی ۔5جنوری (اے پی پی):روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھائو میں تیزی کا رجحان رہا۔ منگل کو 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھائو میں بالترتیب 200 روپے اور 215 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی فصل 2020-21ء کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھائو 10 ہزار 200 روپے سے بڑھ کر10 ہزار 400 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 10 ہزار 931 روپے سے بڑھ کر11 ہزار146 روپے ہوگئے۔ اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھائو 180 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 10 ہزار580 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 193 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 11 ہزار 339 روپے پر بند ہوئے۔