لندن۔6جنوری (اے پی پی):برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد27لاکھ74 ہزار سے زائد ہوگئی، ملک میں اب تک مہلک وائرس سے76 ہزارسے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، ایک ہی روز میں نئے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 60 ہزار سے بڑھ گئی ۔ بدھ کو برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد2774479 تک پہنچ گئی ہے۔ برطانیہ میں اس جان لیوا …
برطانیہ میں کورونا وائرس سے 76 ہزار ہلاکتیں، ایک ہی روز میں نئے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 60 ہزار سے بڑھ گئی

مزید خبریں
لندن۔6جنوری (اے پی پی):برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد27لاکھ74 ہزار سے زائد ہوگئی، ملک میں اب تک مہلک وائرس سے76 ہزارسے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، ایک ہی روز میں نئے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 60 ہزار سے بڑھ گئی ۔ بدھ کو برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد2774479 تک پہنچ گئی ہے۔ برطانیہ میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 76305 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد12697394ہے۔ ادھر برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے آغاز سے اب تک برطانیہ میں پہلی بار ایک ہی روز میں نئے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 60 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں پچاس میں سے ایک شخص کو اور لندن میں 30 میں سے ایک کو کورونا وائرس ہے۔ اس صورتحال کے باعث نئے لاک ڈاو¿ن کی صورت میں سخت پابندیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ برطانیہ میں تیرہ لاکھ افراد کو کورونا وائرس سے بچاو¿ کی ویکسین لگائی گئی ہے۔ اس میں 23 فیصد ایسے افراد بھی شامل ہیں جن کی عمر 80 برس سے زیادہ ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اس وقت ملک میں دس لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ہسپتالوں میں وبا کی پہلی لہر کی نسبت 40 فیصد زیادہ مریض موجود ہیں۔ برطونوی حکومت کے چیف میڈیکل ایڈوائزر پروفیسر کرس نے کہا ہے کہ ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ وائرس پھیلا ہوا ہے اور صورتحال یہ ہے کہ ملک میں اندازاً 50 میں سے ایک شخص کورونا کا شکار ہے اور یہ ملک کے کچھ حصوں میں زیادہ ہے اور کچھ میں کم ہے۔








