جاپان میں کورونا وائرس کے نئے یومیہ متاثرین کی تعداد 7 ہزار 803 ہو گئی

ٹوکیو۔9جنوری (اے پی پی):جاپان میں کورونا وائرس کے نئے یومیہ متاثرین کی تعداد 7 ہزار 803 کی ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئی ۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کی تعداد 7 ہزار 803 کی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 75 ہزار595 ہو گئی ہے …

ٹوکیو۔9جنوری (اے پی پی):جاپان میں کورونا وائرس کے نئے یومیہ متاثرین کی تعداد 7 ہزار 803 کی ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئی ۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کی تعداد 7 ہزار 803 کی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 75 ہزار595 ہو گئی ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ تعداد، مسلسل چوتھے روز ریکارڈ توڑ تعداد ہے۔ کورونا وائرس سے اب تک 3 ہزار 976 ابراف جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 2 لاکھ 14 ہزار 396 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔