چین کو کی جانے والی ملکی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 15 فیصد کمی

اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):چین کو کی جانے والی ملکی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران15 فیصد کمی ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں جولائی تا نومبر کے دوران چین کو 615.731 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر کے دوران پاکستان نے چین کو 727.480 ملین ڈالر کی …

اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):چین کو کی جانے والی ملکی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران15 فیصد کمی ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں جولائی تا نومبر کے دوران چین کو 615.731 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر کے دوران پاکستان نے چین کو 727.480 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران چین کو کی جانےوالی قومی برآمدات میں 111.749 ملین ڈالر یعنی 15.36 فیصد کمی واقع ہوئی ہے تاہم نومبر 2019 کے مقابلہ میں نومبر 2020 کے دوران برآمدات میں 8.74 فیصد اضافہ سے برآمدات کا حجم 141.117 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 153.463ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔ اسی طرح اکتوبر 2020 کے مقابلہ میں نومبر 2020 کے دران بھی چین کو کی جانے والی برآمدات میں 15.51 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اکتوبر 2020 کے دوران پاکستان نے چین کو 132.847 ملین ڈالر کی برآمدات کی تھیں جبکہ نومبر 2020 کے دوران برآمدات کا حجم 153.463 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں چین سے کی جانےوالی درآمدات میں 12.38 فیصد اضافہ ہونے سے جولائی تا نومبر 2020 کے دوران درآمدات کا حجم 4523.671 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ جولائی تا نومبر 2019 کے دوران پاکستان نے چین سے 4025.183 ملین ڈالر کی درآمدات کی تھیں۔