سی پیک کا سفرخوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہا ہے، گلوبل ٹائمز

اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):کووڈ-19سےقطع نظرگیم چینجرسی پیک کا سفرخوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہا ہے، سی پیک فریم ورک کے تحت تمام منصوبے کووڈ-19 کے سبب پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے باوجود بروقت مکمل کئے جائیں گے۔ گلوبل ٹائمز کے رپورٹ میں سی پیک کو جامع اور موثرمنصوبہ قرار دیا اور دوسرے ممالک کو بھی اس کا حصہ بننے کی دعوت دی۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے …

اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):کووڈ-19سےقطع نظرگیم چینجرسی پیک کا سفرخوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہا ہے، سی پیک فریم ورک کے تحت تمام منصوبے کووڈ-19 کے سبب پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے باوجود بروقت مکمل کئے جائیں گے۔ گلوبل ٹائمز کے رپورٹ میں سی پیک کو جامع اور موثرمنصوبہ قرار دیا اور دوسرے ممالک کو بھی اس کا حصہ بننے کی دعوت دی۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زراعت ، سائنس و ٹیکنالوجی ، پیشہ ورانہ تربیت اور سیاحت کو خاص ترجیح دی جائے گی اور خصوصی اقتصادی زونز کے ذریعے صنعت کاری کو فروغ ملے گا۔