جنیوا ۔23جنوری (اے پی پی):امریکی دوا ساز کمپنی فائزر اور جرمن دوا ساز کمپنی بائیو این ٹیک آئندہ ماہ غریب ترین ممالک کو کم از کم 40ملین کورونا وائرس کی ویکسین بھیجیں گے۔ عالمی ادارہ صحت کی کوویکس اسکیم کے تحت اس سال غریب ممالک کی 20 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین فراہم کی جائیں گی۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریاسس نے جمعہ 22 جنوری کو جنیوا …
غریب ملکوں کو آئندہ ماہ تک 40 ملین کورونا ویکسین فراہم کی جائیں گی، عالمی ادارہ صحت

مزید خبریں
جنیوا ۔23جنوری (اے پی پی):امریکی دوا ساز کمپنی فائزر اور جرمن دوا ساز کمپنی بائیو این ٹیک آئندہ ماہ غریب ترین ممالک کو کم از کم 40ملین کورونا وائرس کی ویکسین بھیجیں گے۔ عالمی ادارہ صحت کی کوویکس اسکیم کے تحت اس سال غریب ممالک کی 20 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین فراہم کی جائیں گی۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریاسس نے جمعہ 22 جنوری کو جنیوا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی ایجنسی کی کوویکس اسکیم کے ذریعے فائزر اور بائیو این ٹیک کے ساتھ غریب ملکوں کے لیے 40ملین ویکسین فراہم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس کے علاوہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی تک ایسٹرا زینیکا کی جانب سے مزید 150 ملین ویکسین بھی فراہم کی جائیں گی۔ ٹیڈروس نے مزید کہا کہ نئے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے کوویکس اسکیم میں امریکا کی شمولیت کے فیصلے کا مطلب ہے کہ عالمی ادارہ اپنے وعدے کو پورا کرنے کے قریب ہے۔








