پاکستان جنوبی افریقہ ٹیسٹ، جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 187رنز بنا لئے ، 29 رنز کی برتری

کراچی۔28جنوری (اے پی پی):جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 187رنز بناکر 29 رنز کی برتری حاصل کرلی، ایڈن مارک ریم نے 74 اور راسی وینڈر ڈوسن64 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، یاسرشاہ نے 3 بیٹسمینوں کو پویلین کر راہ دکھائی جبکہ نعمان علی نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز …

کراچی۔28جنوری (اے پی پی):جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 187رنز بناکر 29 رنز کی برتری حاصل کرلی، ایڈن مارک ریم نے 74 اور راسی وینڈر ڈوسن64 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، یاسرشاہ نے 3 بیٹسمینوں کو پویلین کر راہ دکھائی جبکہ نعمان علی نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز جمعرات کو جنوبی افریقہ کے بیٹسمینوں نے پاکستانی بالنگ کے سامنے بہت محتاط انداز میں بیٹنگ کی اور تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک75 اوورز میں 2.49 رنز فی اوور کی اوسط سے 4 وکٹ کے نقصان پر187 رنز بنائے ہیں۔ مہمان ٹیم کا مجموعی اسکور جب 48 رنز پر پہنچا تو اوپنر ڈین ایلگر45 گیندوں پر4 چوکوں کی مدد سے29 رنز بناکریاسر شاہ کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ ڈین ایلگرسوئپ شاٹ کھیلنا چاہتے تھے لیکن باٹم ایج لگنے کی وجہ سے آف سائیڈ سے کافی باہرجاتے ہوئے کیچ کو بہت خوبصورتی سے محمد رضوان نے پکڑا۔ جنوبی افریقہ کے مجموعی اسکور175 رنز پر راسی وینڈر ڈوسن151 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے64 رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند پر سلی مڈ آف پر فیلڈنگ کرنے والے کھلاڑی عابد علی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ ایڈن مارک ریم اور راسی وینڈر ڈوسن127 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی۔ فاف ڈپلیسی بھی زیارہ دیر وکٹ پر ٹہر نہیںسکے اور صرف 10 رنز بنانے کے بعد یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے جس کے فوری بعد ایڈن مارک ریم ایک اچھی اننگرز کھیلنے کے بعد نعمان علی گیند پرعابد علی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے، انہوں نے اپنی اننگز میں 224 گیندیں کھیل کر 10چوکوں کی مدد سے 74 رنز بنائے۔کیشیومہاراج اور کپتان کوئنٹن ڈی کوک باالترتیب 2 رنز اور صفر پر وکٹ پر موجود ہیں۔مہمان ٹیم کی پہلی وکٹ 48 رنز، دوسری وکٹ175، تیسری وکٹ185 اور چوتھی وکٹ185 رنز پر گری۔پاکستان کی جانب سے یاسرشاہ نے24 اوورز میں 53 رنز کے عوض 3 بیٹسمینوں کو پویلین کر راہ دکھائی جبکہ نعمان علی نے 27 اوورز میں20 رنز دیکر ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ اس سے قبل پاکستان کے تمام کھلاڑی اپنی پہلی اننگز میں 378 رنز بناکرآئوٹ ہوگئے تھے۔تیسرے دن جب پاکستان کا اسکور 323 رنز پر پہنچا تو آئوٹ ہونے والے پہلے بیٹسمین حسن علی 33 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے 21 رنز بنانے کے بعد کاگیسورابادا کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے جس کے بعد قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن کے آخری بیٹسمین یاسر شاہ بیٹنگ کے لئے آئے اور انہوں نے نعمان علی کے ساتھ ملکر آخری وکٹ کی پارٹنرشپ میں 55 رنز کا اضافہ کیا۔ نعمان علی 49 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 24 رنز بناکر کیشیومہاراج کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، اس موقع پر نعمان علی نے بیٹنگ ریوو لیا جو سودمند ثابت نہیں ہوسکا۔یاسر شاہ 37 گیندوں پر4 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے38 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ اس طرح پاکستان کی پوری ٹیم 199.2 اوورز میں 378 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ اس سے قبل گذشتہ روز فواد عالم کے 109 رنز اور فہیم اشرف 64 رنز نے کھیل میں قومی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔ اظہر علی نے 51اور محمد رضوان کے 33 رنز بنائے تھے۔اظہر علی اوور فواد عالم کے درمیان 55 رنز کی پارٹنرشپ بنی جبکہ فواد عالم اور فہیم اشرف کے مابین 102 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔قومی ٹیم کے بیٹسمینوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کیشیومہاراج کی گیند پر کٹ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں گیند اظہر علی کے بلے کا کنارہ لیتی ہوئی وکٹ کیپر کپتان کوئنٹن ڈی کوک کے ہاتھوں میں چلی گئی، اس طرح وہ کیچ آئوٹ ہوئے تھے، انہوں نے 151 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے4 چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سینچری مکمل کی اور 51رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ جس کے بعد فواد عالم کے ساتھ وکٹ کیپر محمد رضوان کھیلنے کے لئے آئے اور دونوں بیٹسمینوں نے مجموعی اسکور میں 55 رنز کا اضافہ کیا۔ پاکستان کا اسکور جب میں 176 رنز پر پہنچا تو اس موقع پر لیونگی گیڈی کی گیند پر محمد رضوان سلپ میں کھڑے فیلڈر فاف ڈپلیسی کے ہاتھوں کیچ ہوگئے، انہوں نے 59 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 33 رنز بنائے۔ فواد عالم نے خوبصوت بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 315 منٹ میں 220 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنی سینچری مکمل کی۔ انہوں نے اپنی سینچری میں 9 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ جب مجموعی اسکور 278 رنز پر پہنچا توفواد عالم 245 گیندوں پر 109 رنز بناکر لیونگی نگیڈی کی گیند پرتیز شاٹ کھیلنے کی کوشش میں مڈوکٹ پر فیلڈنگ کرنے والے ٹیمباباوئوما کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔جس کے بعد فہیم اشرف بھی84 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے 64 رنز بناکر این رچ نارٹ جی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، انہوں نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ قومی ٹیم کی اننگ کا آغاز عمران بٹ اور عابدعلی نے کیا تھا ، ابتداء ہی میں اوپنر عابد علی صرف 4 رنز بنانے کے بعد کاگیسورابادا کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے جبکہ اگلے ہی لمحہ عمران بٹ 9 رنز بناکر گیسورابادا کی گیند پر ہی لیگ گلی میں موجود متبادل فیلڈر ڈی پیٹرسن کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے، اس طرح اسکورڈ بورڈ پر آویزاں مجموعی اسکور صرف 15 رنز پر دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ کپتان بابراعظم کی گری جو مجموعی اسکور 26 رنز پر آئوٹ ہوئے، انہوں نے 30 گیندیں کھیل کر انفرادی طور 7 رنز بنائے اور انہیں کیشیومہاراج نے ایل بی ڈبلیو کیا جبکہ اگلی ہی گیند پر نائٹ واچ مین شاہین شاہ آفریدی صفر کے اسکور پر این رچ نارٹ جی کی گیند کلین بولڈ ہوگئے۔پاکستانی بیٹسمینوں نے ابتک 30 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ پاکستان ٹیم کی پہلی وکٹ 5 رنز، دوسری وکٹ 15، تیسری وکٹ 26 ، چوتھی وکٹ 27، پانچویں وکٹ 121، چھٹی وکٹ 176، ساتویں وکٹ 278 اور آٹھویں وکٹ 295، نویں 323 اور دسویں 378 رنز پر گری۔جنوبی افریقہ کے بالرکاگیسورابادا نے اپنے 27 اوورز میں 70 رنز دیکر 3 بیٹسمینوں کو آئوٹ کیا جبکہ ، کیشیومہاراج نے بھی 32.2 اوورز میں 90 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ این رچ نارٹ جی اورلیونگی نگیڈی نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ایڈن مارک ریم،ڈین ایلگر،فاف ڈپلیسی،راسی وینڈر ڈوسن،ٹیمباباوئوما،کپتان کوئنٹن ڈی کوک،جورج لینڈے، کیشیومہاراج، کاگیسورابادا ،این رچ نارٹ جی اور لیونگی نگیڈی شامل ہیں جبکہ پاکستان کی ٹیم میں عابد علی، عمران بٹ (ڈیبیو)،اظہر علی، کپتان بابر اعظم، فواد عالم، محمد رضوان،فہیم اشرف، یاسر شاہ،حسین علی، نعمان علی(ڈیبیو) اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔ میچ میں امپارنگ کے فرائض احسن رضا اور علیم ڈار سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ٹی وی امپائر آصف یعقوب ہیں۔