کراچی۔29جنوری (اے پی پی):پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے ہیرو فواد عالم کوشاندارکارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ بعدازاں ، 2009 میں ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کرنے والے قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم نے اپنی پرفارمنس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے …
اپنی پرفارمنس پر بہت خوش ہوں،پلان کے مطابق کرکٹ کھیلی۔فواد عالم

مزید خبریں
کراچی۔29جنوری (اے پی پی):پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے ہیرو فواد عالم کوشاندارکارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ بعدازاں ، 2009 میں ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کرنے والے قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم نے اپنی پرفارمنس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وکٹ آسان نہیں تھی جبکہ یہ میچ میرے لئے بہت اہم تھا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کو رنز کی ضرورت تھی اور ہماری سوچ بھی یہی تھی کہ پہلی اننگز میں جتنا اسکور کیا جائے اتنا ہی ہمارے لئے سودمند ہوگا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فواد عالم نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی تیسری سینچری بنائی ہے۔ یاد رہے کہ فواد عالم نے اپنے ڈیبیو میں بھی سینچری بنائی تھی ، ان کے ٹیسٹ ریکارڈ میں کوئی نصف سینچری نہیں ہے، وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی وجہ سے 11 سال بعد قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ فواد عالم کا یہ پاکستان میں پہلا ٹیسٹ میچ تھا جس میں انہوں نے109 رنز بنائے۔ وہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فرسٹ کلاس میچز میں 10 سنچریاں بناچکے ہیں۔








