جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیمیں کراچی سے اسلام آباد کے لئےروانہ

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیم کراچی سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد کے لئےروانہ ہو گئی۔ قومی ائیر لائن کے ترجمان عبداللہ خان کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق پی آئی اے نے اپنی پرواز پی کے 368 خصوصی طور پر کرکٹ ٹیموں کیلئے مختص کی ہے۔ پرواز پر کرونا سے بچائو کے تمام اقدامات کئے گئے، اور …

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیم کراچی سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد کے لئےروانہ ہو گئی۔ قومی ائیر لائن کے ترجمان عبداللہ خان کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق پی آئی اے نے اپنی پرواز پی کے 368 خصوصی طور پر کرکٹ ٹیموں کیلئے مختص کی ہے۔ پرواز پر کرونا سے بچائو کے تمام اقدامات کئے گئے، اور جہاز کی جامع ڈس انفیکشن کی گئی، تمام عملےکیلئے خصوصی حفاظتی لباس فراہم کئے گئے اور عملہ کے کورونا ٹسٹ بھی کروائے گئے ۔ جہاز کو ٹرمینل سے ہٹ کر لگایا گیا اور سرخ قالین بچھائے گئے – پی آئی اے کے عملے نے دونوں ملکوں کے قومی پرچموں کے ساتھ ٹیموں کا خیر مقدم کیا۔ ٹیمیں کمانڈوز کے سخت پہرے میں سفر کریں گی۔ جہاز کے اندر دونوں ملکوں کی زبانوں میں اعلانات کئے گئے اور دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ٹیموں نے اپنے اپنے قومی ترانواں کا با آواز بلند ساتھ دیا۔