روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا ملکی مارکیٹ کو ترک شراکت داروں کےلئے کھولنے کا اعلان

119
Vladimir Putin

ماسکو ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ترکی کے ساتھ اقتصادی یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ملک کی مارکیٹ کو ترک شراکت داروں کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ولادی میر پیوٹن نے یہ اعلان ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں کیا۔ دونوں صدور نے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوﺅں اور خاص طور پر اقتصادی تعلقات بڑھانے اور شام کی صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ رپورٹ کے مطابق ولادی میر پیوٹن نے ترکی کی زرعی مصنوعات پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے