اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):ای کامرس کے شعبہ کی ترقی سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنے بلاگ میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے خدمات اور اطلاعات کی آن لائن فراہمی سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ کووڈ19- کی وبا کے دوران مختلف ممالک کی حکومتوں کو آن لائن اطلاعات کی …
ای کامرس کے شعبہ کی ترقی سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جا سکتا ہے،آئی ایم ایف

مزید خبریں
اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):ای کامرس کے شعبہ کی ترقی سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنے بلاگ میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے خدمات اور اطلاعات کی آن لائن فراہمی سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ کووڈ19- کی وبا کے دوران مختلف ممالک کی حکومتوں کو آن لائن اطلاعات کی فراہمی میں اضافہ کرنا پڑا ہے جو کورونا وائرس وبا کا ایک مثبت اثر ہے۔ آئی ایم ایف کی ایک جائزہ رپورٹ میں گذشتہ 16سال کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری متوجہ کرنے والے دنیا کے 178ممالک کا تجزیہ کیا گیا ہے ۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے اس حوالہ سے کہا ہے کہ مختلف ممالک میں ترقی کی شرح میں کمی پیشی کے باوجود ایسے ممالک جہاں پر انفارمیشن اینڈ کیمونیکیشن ٹیکنالوجی کا انفراسٹرکچر مضبوط تھا ، وہاں پر زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔








