بنگلہ دیش اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں فیصلہ کن ون ڈے میں (کل)مدمقابل ہوں گی

چٹاگانگ ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) بنگلہ دیش اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آخری اور فیصلہ کن ون ڈے میچ (کل) بدھ کو چٹاگانگ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، مہمان انگلش ٹیم نے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں میزبان ٹیم کو 21 رنز سے ہرا کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی تاہم …

چٹاگانگ ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) بنگلہ دیش اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آخری اور فیصلہ کن ون ڈے میچ (کل) بدھ کو چٹاگانگ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، مہمان انگلش ٹیم نے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں میزبان ٹیم کو 21 رنز سے ہرا کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی تاہم بنگال ٹائیگرز نے دوسرے ون ڈے میں انگلینڈ کو 34 رنز سے ہرا کر نہ صرف سیریز میں جاندار کم بیک کیا بلکہ سیریز 1-1 سے برابر کر لی، دونوں ٹیمیں فیصلہ کن ون ڈے میں آج بدھ کو مدمقابل ہوں گی اور دونوں ٹیمیں میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کیلئے پر عزم دکھائی دے رہی ہیں۔

Leave a Reply