دبئی ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں سٹیون سمتھ سرفہرست ہیں، پاکستان کے یونس خان ایک درجہ ترقی کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گئے، بھارتی بلے باز اجنکیاراہانے بھی ترقی پا کر کیریئر بہترین چھٹے نمبر پر آ گئے البتہ پاکستان کے مصباح الحق ایک درجہ تنزلی کے ساتھ ٹاپ ٹین سے باہر …
آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، یونس خان ایک درجہ ترقی کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گئے

مزید خبریں
دبئی ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں سٹیون سمتھ سرفہرست ہیں، پاکستان کے یونس خان ایک درجہ ترقی کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گئے، بھارتی بلے باز اجنکیاراہانے بھی ترقی پا کر کیریئر بہترین چھٹے نمبر پر آ گئے البتہ پاکستان کے مصباح الحق ایک درجہ تنزلی کے ساتھ ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے، باﺅلرز میں ایشون نے دوبارہ ڈیل سٹین سے پہلی پوزیشن چھین لی، یاسرشاہ نے دوبارہ چھٹا نمبر حاصل کر لیا۔ آل راﺅنڈرز میں بھی ایشون سرفہرست ہیں۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ پہلے، انگلینڈ کے جوروٹ دوسرے نمبر پر موجود ہیں، ہاشم آملہ ایک درجہ ترقی کے ساتھ تیسرے اور پاکستان کے یونس خان چوتھے نمبر پر پہنچ گئے








