آسٹریلیا کے خلاف آخری ون ڈے میں سلواوور ریٹ کی پاداش میں جنوبی افریقن ٹیم پر جرمانہ

دبئی ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آسٹریلیا کے خلاف پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں سلواوور ریٹ کی پاداش میں میزبان جنوبی افریقن ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 12 اکتوبر کو کینگروز کے خلاف کھیلے گئے آخری ون ڈے میں جنوبی افریقن ٹیم مقررہ وقت تک اوورز ختم کرانے …

دبئی ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آسٹریلیا کے خلاف پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں سلواوور ریٹ کی پاداش میں میزبان جنوبی افریقن ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 12 اکتوبر کو کینگروز کے خلاف کھیلے گئے آخری ون ڈے میں جنوبی افریقن ٹیم مقررہ وقت تک اوورز ختم کرانے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے کپتان فاف ڈوپلیسی پر میچ فیس کا 20 فیصد جبکہ دیگر کھلاڑیوں پر 10، 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ اس میچ میں جنوبی افریقن ٹیم فتح یاب رہی تھی۔

Leave a Reply